بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے تیرہویں کانووکیشن کے بارے میں جائزہ اجلاس

منگل 13 دسمبر 2016 23:13

ملتان ۔13دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) بہاء الدین زکریایونیورسٹی کے تیرہویں کانووکیشن کے انعقاد سے قبل ایک اہم اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہرامین نے تمام صدور شعبہ ڈین ، افسران اور خاص طور پر کنٹرولر امتحانات کو تلقین کی کہ یہ موقعہ یونیورسٹی کے وقار اور نظم و نسق کا بہترین مظہر ہونا چاہیے، انہوں نے کہاکہ طالب علموں کی محنت ، ان کے والدین کی دعائیں اور اساتذہ کا لگائو ایک ایسے معنی خیز لمحے کو جنم دیتا ہے جو یونیورسٹیوں کی حقیقی کارکردگی کا آئینہ بن جاتا ہے، انہوں نے کانووکیشن کے حوالے سے بنائی گئی تمام کمیٹیوں سے رپورٹس طلب کیںاور رپورٹس دیکھنے کے بعد ان کی کاوشو ںکو سراہا۔ \

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں