حسین آگاہی بوہڑگیٹ اورشاہین مارکیٹ سے تجاوزات کاخاتمہ،تاجروں کی مزاحمت ناکام بنادی گئی

منگل 13 دسمبر 2016 23:11

ملتان۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء)ضلعی انتظامیہ نے ڈی سی اوکی قیادت میں تجاوزات کے خلاف بڑاآپریشن کرتے ہوئے ملتان کے گنجان آبادعلاقوں سے ریڑھیوں ،ٹھیلوں اوردیگرتجاوزات کاصفایاکردیا۔اس موقع پردکانداروں کی جانب سے احتجاج اورمزاحمت کی کوشش کوبھی ناکام بنادی گئی۔احتجاج کرنے والے تاجررہنمائوں اوردکانداروں کوپولیس نے حراست میں لے لیا۔

تاہم آپریشن کے بعدانہیں رہاکردیاگیا۔اس موقع پرلنڈابازار کے دکانداروں نے احتجاجاًًاپناسامان سڑک پرنذرآتش کردیا۔آپریشن منگل کے روز دوپہر کے وقت شروع ہوا۔ڈی سی اونادرچٹھہ ،اے سی سٹی جاویداخترکی قیادت میں پولیس اورانسداد دہشت گردی ٹیم کے ارکان نے کاروائی میں حصہ لیا۔حسین آگاہی ،بوہڑگیٹ ،حرم گیٹ اورشاہین مارکیٹ کے گنجان آبادعلاقوں سے تمام تجاوزات ختم کردی گئیں ۔

(جاری ہے)

عملے نے سیکنڈہینڈکپڑے،جوتے اورکھلونے بیچنے والوں کاسامان سڑک پرپھینک دیا۔اسی طرح فروٹ ریڑھیاں اورٹھیلے لگانے والوں کاسامان بھی قبضے میں لے لیاگیا۔تاجروں نے الزام عائد کیاکہ انکے خلاف کاروائی سے پہلے کسی قسم کی وارننگ نہیں دی گئی ۔تاہم انتظامیہ نے اس الزام کومستردکردیااوربتایاکہ دکانداروں کومستقل تحریری وارننگ دی جارہی تھی ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں