․ملتان، یوم ولادت رسول کے موقع پرصحرائی جہازوں کی ریلی،100اونٹ شریک ہوئے،سیاسی حریف شاہ محمود اور جاوید ہاشمی بھی اکٹھے نظرآئے

منگل 13 دسمبر 2016 15:27

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) ملتان میں شہریوں کی طرف سے جشن ولادت رسول منانے کے لئے سو اونٹوں کی ریلی نکالی گئی،اونٹ ریلی کے موقع پرسیاسی حریف شاہ محمودقریشی اور جاوید ہاشمی بھی ایک ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ملتان کے محلہ داؤد جہانیاں کے شہریوں نے یوم ولادت رسول کے موقع پر سواونٹوں کی ریلی نکالی ۔

(جاری ہے)

ریلی سے قبل بچوں نے پہلے اونٹوں خوب سجایا اور پھر صحرائی جہاز کی ریلی کے قافلے نے شہر کا چکر لگایا۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ اونٹ نبی پاک کی محبوب سواری ہے ۔اس موقع پر میں سیاسی حریف شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی بھی ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر شریک ہوئے اور یکجہتی کا پیغام دیا۔یاد رہے کہ عید میلاد النبی کے موقع پر اونٹوں کی ریلی ملتان کی پہچان بنتی جارہی ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں