انسداد دہشتگردی فورس کی ملتان میں کارروائی ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 مبینہ دہشتگرد گرفتار

گرفتار مبینہ دہشتگرد ملتان میں حساس ادارے کے افسران کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ۔ سی ٹی ڈی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 دسمبر 2016 14:25

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2016ء) : ملتان کے علاقہ شیر شاہ میں انسداد دہشتگردی فورس نے کارروائی کی جس کے نتیجے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 4 مبینہ دہشتگردوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران خود کُش جیکٹس، ایس ایم جیز اور دیگر اسلحہ بھی بر آمد کیا گیا۔ دہشتگردوں میں سیلاب خان ، اکبر ، اکرام خان اور عثمان شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشتگرد ملتان میں حساس ادارے کے افسران کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر کے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں