ملتان میں عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے

پیر 12 دسمبر 2016 18:30

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2016ء) عیدمیلادالنبی ﷺ کے موقع پر ملتان میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔جلوسوں کے تمام راستوں پر پولیس ، ایلیٹ فورس اورقومی رضاکار تعینات تھے۔تمام راستوں پر آنے جانے والوں کی تلاشی لی جاتی رہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر788 پولیس افسران و اہلکاران کے علاوہ 790 قومی رضاکاران اور 790 وولینیٹیرز ڈیوٹی پر موجودتھے جبکہ ایلیٹ فورس جلوس کے روٹس پر گشت کرتی رہی۔اس کے علاوہ خفیہ نگرانی کے لئے سفید پارچات میں بھی پولیس اہلکاران ڈیوٹی سر انجام دیتے رہے۔ریسکیو1122کی جانب سے بھی اس موقع پر خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریسکیو کے اہلکار اورگاڑیاں چوکس رہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں