پی آئی اے کے ملتان سے کراچی جانیوالے طیارے کے انجن میں آگ لگ گئی، ٹیک آف سے پہلے ایئرپورٹ پرروک لیاگیا

اتوار 11 دسمبر 2016 23:10

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2016ء) پی آئی اے کے ملتان سے کراچی جانیوالے طیارے کے انجن میں آگ لگنے کے باعث ٹیک آف سے کچھ دیرپہلے ایئرپورٹ پرروک لیاگیا،اطلاعات کے مطابق قومی فضائی کمپنی کی فلائٹ نمبر پی کے 581میں اتوارکی شب ٹیک آف سے قبل انجن میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کومطلع کیا اورطیارے کوایئرپورٹ پرہی روک لیاگیا۔

(جاری ہے)

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اے ٹی آر طیارے کے تمام مسافرمحفوظ ہیں اورانجن میں لگنے والی آگ پرقابوپالیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں