ملتان میں شدید دھند کے باعث کار نہر میں جاگری ، ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق

اتوار 11 دسمبر 2016 14:30

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2016ء) ملتان کے علاقے شجاع آباد میں شدید دھند کے باعث کار نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق گزشتہ شب رات گئے شجاع آباد کے علاقے کالی پلی کے قریب شدید دھند کے باعث ایک کار نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے ہلاک شدگان کی لاشیں نکال لی ہیں۔

جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو کہ ملتان سے شجاع آباد شادی کی تقریب میں شرکت کرکے واپس جا رہے تھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔پولیس حکام کا کہناہے کہ حادثے کے بعد تمام لاشیں نہر سے نکال کرقریبی اسپتال منتقل کردی ہیں جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں