شجاع آباد کے قریب دھند کے باعث کار نہر میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ،ْ چار زخمی
تازہ ترین : 1

شجاع آباد کے قریب دھند کے باعث کار نہر میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ،ْ چار زخمی

کار سوار افراد ملتان سے شجاع آباد جارہے تھے کہ شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے سے کار نہر میں جاگری ترجمان موٹروے پولیس کی پنجاب میں شدید دھند کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت

ملتان / نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 دسمبر2016ء) شجاع آباد کے قریب دھند کے باعث کار نہر میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور نارووال کیقریب ٹریفک حادثے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق شجاع آباد کے قریب کار نہر میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ،ْ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ریسکیو ذرائع کیمطابق کار سوار افراد ملتان سے شجاع آباد جارہے تھے کہ شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے سے کار نہر میں جاگری جس میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے ،ْ جاں بحق ہونے والوں میں 2 سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے حادثے کے بعد تمام لاشیں نہر سے نکال کرقریبی ہسپتال منتقل کردیں ۔دوسری جانب نارووال میں بھی دھند کے باعث مسافر بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔ادھر ترجمان موٹروے پولیس نے پنجاب میں شدید دھند کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث کئی مقامات پر حد نگاہ صفر ہوچکی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/12/2016 - 13:20:15

اپنی رائے کا اظہار کریں