ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے علاقے ہفتہ کو بھی شدید دھند کی لپیٹ میںرہے،کئی مقامات ..
تازہ ترین : 1

ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے علاقے ہفتہ کو بھی شدید دھند کی لپیٹ میںرہے،کئی مقامات پرحدنظرصفر

موٹروے بند،ملتان ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معطل رہا

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 دسمبر2016ء)ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے علاقے ہفتہ کو بھی شدید دھند کی لپیٹ میں رہے۔کئی علاقوں میں حدنگاہ صفر ہوگئی۔شدید دھند کے سبب ملتان فیصل آباد موٹروے بھی کئی مقامات پر بند رہی جبکہ ملتان ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی بند رہا۔ جدہ سے ملتان آنے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 740 کو دھند کے باعث کراچی کے جناح ٹرمینل پر اتار لیا گیا، ملتان سے اسلام آباد جانے والی پرواز کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے جب کہ کراچی سے ملتان آنے والی ایئربلیو کی پروازکو بھی واپس بھیج دیا گیا، شدید دھند کے باعث اسکول اور دفاتر جانے والوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہے ۔

دوسری طرف ترجمان موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سفر کرنا ہے تو جی ٹی روڈ کو استعمال کیا جائے اور فوگ لائٹس جلا کر کانوائے کی صورت میں سفر کیا جائے، سفر کے دوران ڈرائیور رفتار کم رکھیں اور کانوائے کی صورت میں سفر کرنے کی کوشش کریں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/12/2016 - 18:27:10

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں