اگلے دوسے تین سالوں میں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائے گی ۔چیئرمین پی سی بی

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:44

اگلے دوسے تین سالوں میں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائے گی ۔چیئرمین پی سی بی

ملتان۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈشہریااحمدخان نے کہاہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بھرپورکوششیں کی جارہی ہیں اورپاکستان سپرلیگ کافائنل میج پاکستان میں کرانابھی اس سلسلے میں مددگارثابت ہوگا۔انضمام الحق ہائی پرفامنس کرکٹ سنٹرکی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے امیدظاہرکی کہ اگلے دوسے تین سالوں میں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجائے گی۔

انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کاٹیلنٹ ڈھونڈنے کے لئے ملک بھر میں کوچنگ اورٹریننگ سنٹرزقائم کئے جائیں گے اوراس سلسلے میں ریجنل کرکٹ اکیڈمیاںبھی مثبت نتائج دیں گی ۔انہوںنے کہاکہ یہ جنوبی پنجاب میں پہلاہائی پرفارمنس سنٹرہے ۔اس میں جمنیزیم ،سوئمنگ پول ،سیمینار اورلیکچرروم اورکنٹین سمیت تمام ترسہولیات میسرہوں گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ اس سنٹر سے انڈر19اورانڈر16کے علاوہ تمام لوکل کھلاڑی تربیت حاصل کرسکیں گے ۔

انہوںنے بتایاکہ اس طرز کے سنٹرز کراچی ،رحیم یارخان اوربہاولپورمیں بھی بنائے جائیں گے ۔جبکہ پشاور،ایبٹ آباد،بہاولپور،میرپور،راولپنڈی ،حیدرآباداورکوئٹہ میں چھوٹے تربیتی سنٹرزقائم کئے جائیں گے ۔اس کے علاوہ موبائل کوچنگ سنٹرزبھی بنائے جائیں گے جو کوچنگ عملہ کے ہمراہ مختلف شہروں میں کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے ۔انہوںنے کہاکہ اقلیتی برادری میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہوتاہے اورپہلاموبائل کوچنگ سنٹرننکانہ صاحب میں قائم کیا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ کھلاڑیوں کو چھوٹی عمر میں سیلکٹ کرنے کیلئے جلد ہی انڈر13چمپیئن شپ کاانعقادکیاجائے گا۔چیئرمین پی سی بی نے ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن اورریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان سے بھی ملاقات کی اوران کو کرکٹ میں بہتری کیلئے ہرقسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں