شہریوں کومساوی حقوق کی فراہمی حکمرانوں کی ذمہ داری ہے ۔ملک مختاراعوان

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:44

ملتان۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء)سابق وفاقی وزیرملک مختاراعوان نے کہاہے کہ تمام شہریوں کومساوی حقوق فراہم کرناحکمرانوں کی ذمہ داری ہے تاکہ معاشرے میں بسنے والے ہرفرد کوصاف پانی ،تعلیم اورصحت ہرقسم کی بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ہرفرد کو معاشرے میں اچھا ماحول مل سکے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے سماجی تنظیم سنٹرفارہیومن رائٹس ایجوکیشن کے زیراہتمام انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پرمنعقدہ سیمینارسے خطاب کرتے ہوئیکیا۔

انہوںنے مزیدکہاکہ اگرہم ایک دوسرے کوحق دیناشروع کردیں تو انشاء اللہ وہ دن دورنہیں جب ہرشخص کے مسائل نہ صرف ترجیح بنیادوں پرحل ہوں گے بلکہ تمام شہریوں کو حقوق بھی مل جائیں گے ۔اس موقع پرمحمدبن قاسم بلائنڈسنٹرکی ڈائریکٹرسعدیہ کرمانی ،ریجنل سکائوٹس آفیسرسیدضمیر الاسلام بخاری ،ڈاکٹرمحمد ارشدبلوچ ،ایڈووکیٹ سلمان الہی قریشی سمیت دیگرنے شرکت کی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں