بہاء الدین زکریایونیورسٹی میں طیارہ حادثہ کے جاں بحق افرادکیلئے تعزیتی اجلاس
تازہ ترین : 1

بہاء الدین زکریایونیورسٹی میں طیارہ حادثہ کے جاں بحق افرادکیلئے تعزیتی اجلاس

ملتان۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2016ء)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان سرائیکی ایریا سٹڈی سنٹر میں ایک تعزیتی اجلاس انچارج نسیم اختر کے دفتر میں ہوا․ اجلاس میں چترال طیارہ حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس اور شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی گئی․ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسسٹنٹ پروفیسر نسیم اختر نے واقعہ کو ملکی تاریخ کا ایک بڑاسانحہ قرار دیا۔ اجلاس میں شعبہ کے اساتذہ اجمل مہار ، محمد عارف ، حافظ محمد فیاض اور شعبہ کے انتظامی سٹاف و دیگر نے شرکت کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 08/12/2016 - 22:32:51

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں