فکراقبالؒکی عصرحاضرمیں’’ معنویت ‘‘پر سیمینارکا انعقاد

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:30

ملتان۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان شعبہ فلسفہ کے زیراہتمام ’’فکر اقبال کی عصر حاضر میں معنویت ‘‘پر ایک روزہ سیمینار منعقد کیاگیا․ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈین فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری اور مقررین میں اسلام آباد سے آئے ڈاکٹر محمدایوب صابر اور شعبہ فلسفہ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر محمد امین نے ․سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد سے آئے ہوئے مہمان ڈاکٹر محمد ایوب صابر نے اقبال کے عصر حاضر کے فلسفہ کو اقبال کی کتاب’’ پس چہ آید کرد ‘‘کے باب امت عربیہ کے حوالے سے واضح کیا۔

(جاری ہے)

شعبہ فلسفہ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر محمد امین نے علامہ اقبال کی کتاب ’’تجدید فکریات اسلام ‘‘ کے چھٹے خطبے پر روشنی ڈالی اور کہاکہ اسلام میں اہم ذرائع علم قرآن ، سنت اور حدیث کے بعد قیاس اور اجماع کو سمجھا جاتا ہے جبکہ عصر حاضر کی ضرورت اجتہاد ہے اور جدید دور کو اسی چیلنج کا سامنا ہے کہ وہ اسلامی کلچر میں اجتہاد کو کس طرح فروغ دیتے ہیں ․ ان کے مطابق اسلام میں اجتہاد کی عملی صورت کچھ حد تک ایران میں نظر آتی ہے لیکن علامہ اقبال اس سے مطمئن نظر نہیں آتے اور اس میں بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت کو محسوس کرتے ہیں۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں