ایف بی آرکی طرف سے وومن ہراسمنٹ بل پرعمل درآمدکیلئے اتھارٹیز کااعلان

جمعرات 8 دسمبر 2016 22:30

ملتان۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء)فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)کی طرف سے ’’پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ آف وومن ‘‘ایکٹ پرعملدرآمداورکیسزکے فیصلے کرنے کیلئے اتھارٹیز کااعلانک کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

ایف بی آرکے مطابق گریڈ20اورزیادہ کے خلاف شکایات پرچیئرمین ایف بی آر اتھارٹی ہوں گے ۔گریڈ17 سے 19تک کیلئے ممبرایڈمن (ایف بی آر)اورگریڈ16تک کی شکایت کنندہ خواتین کے کیسز کی شنوائی ،انکوائری کمیٹی کے فیصلہ کے بعد اسے درست پانے کی صورت میں سزادینے کااختیار چیف (منیجمنٹ )ایف بی آر کودیاگیاہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں