دس سال پہلے ملتان میں تباہ ہونے والے فوکر طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آگئی

حویلیاں حادثے اور ملتان میں تباہ ہونے والے فوکر طیارے حادثے میں مماثلت پائی جاتی ہے ،ْ رپورٹ

جمعرات 8 دسمبر 2016 14:19

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) دس سال پہلے ملتان میں تباہ ہونے والے فوکر طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آگئی نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں گزشتہ روز ہونے والے حادثے اور ملتان میں تباہ ہونے والے فوکر طیارے حادثے میں مماثلت پائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ملتان طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق فوکر طیارہ حادثہ پائلٹ کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا، ملتان فوکرطیارے کا ایک انجن بہت زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے اس کا ٹربائن بند ہونے کی وجہ سے فیل ہوا ،ْ انجن بند ہونے کے بعد پائلٹ طیارے کا گیئر اوپر کرنے کے بجائے نیچے کربیٹھا جس کے باعث طیارہ اڑان بھرنے کے فوراً بعد ہی ایئرپورٹ سے چند کلومیٹر دور گر کر تباہ ہوگیا ،ْملتان طیارہ حادثہ کے تحقیقاتی افسرکے مطابق مکینکل نتائج کی وجہ سے کم اورانسانی غلطی کی وجہ سے حادثات زیادہ پیش آتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگئی جس سے معروف نعت خواں جنید جمشید، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر چترال، ان کی اہلیہ، بیٹی اور3 غیرملکیوں سمیت 47 افراد جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں