مسلم لیگ(ن)نے میونسپل کارپوریشن ملتان کے مئیر کے انتخاب کیلئے چوہدری نوید الحق ..
تازہ ترین : 1

مسلم لیگ(ن)نے میونسپل کارپوریشن ملتان کے مئیر کے انتخاب کیلئے چوہدری نوید الحق آرائیں کو امیدوار نامزد کردیا

ڈپٹی مئیر کی دو نشستوں کیلئے سعید انصاری اور منوراحسان قریشی نامزد ،لیگی رہنمائوں اور کارکنوں کا قیادت کے فیصلے کا خیرمقدم مسلم لیگ(ن)کے نامزد مئیرکے ڈیرے پرلیگی کارکنوں کا جشن ،مٹھائی تقسیم کی گئی

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2016ء)مسلم لیگ(ن)نے میونسپل کارپوریشن ملتان کے مئیر کے انتخاب کیلئے چوہدری نوید الحق آرائیں کو امیدوار نامزد کردیاجبکہ ڈپٹی مئیر ملتان کی 2نشستوں کیلئے سعید انصاری اور منوراحسان قریشی کوامیدوار نامزد کیا گیا ہے۔مسلم لیگ(ن)کے نامزد مئیر ملتان چوہدری نوید آرائیں سابق صوبائی وزیرچوہدری عبدالوحید آرائیں کے بھائی ہیں۔

مسلم لیگ(ن)ملتان کے رہنمائوں اور کارکنوں نے قیادت کی طرف سے چوہدری نویدالحق آرائیں کو میونسپل کارپوریشن کا امیدوار نامزد کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔دوسری طرف مسلم لیگ(ن)کے رہنمائوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد مبارکباد دینے سابق صوبائی وزیرچوہدری عبدالوحیدآرائیں اور چوہدری نوید آرائیں کے ڈیرے پر پہنچ گئی۔اس موقع پرلیگی کارکنوں نے جشن منایا ،مٹھائی تقسیم کی اور ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا ۔

لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کے نامزد امیدوار مئیرملتان چوہدری نویدالحق آرائیں کا کہنا تھا کہ قیادت نے ان پر جواعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر وہ ان کے شکرگزار ہیں۔مئیرمنتخب ہوکر ملتان کی تعمیروترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے اور عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔دریں اثناء سیاسی وسماجی شخصیات نے چوہدری نوید آرائیں کو مسلم لیگ(ن)کی طرف سے میونسپل کارپوریشن ملتان کے مئیرکا امیدوار نامزد کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

لیگی رہنمائوں رانا انارگل ،رانا سجاد،یوسی چئیرمینوں محمودقریشی ،چوہدری اسلم ہمایوں ،سماجی شخصیات میاںمحمدرفیق رحمانی ،چوہدری ظفر،صدیق الحسن ودیگرنے چوہدری نوید آرائیں اور سابق صوبائی وزیرچوہدری عبدالوحید آرائیں کومبارکباد دی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/12/2016 - 20:56:23

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں