قندیل قتل کیس کا تفتیشی افسر 5ویں بار پھر تبدیل کر دیا گیا
تازہ ترین : 1
قندیل قتل کیس کا تفتیشی افسر 5ویں بار پھر تبدیل کر دیا گیا

قندیل قتل کیس کا تفتیشی افسر 5ویں بار پھر تبدیل کر دیا گیا

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2016ء) قندیل قتل کیس کا تفتیشی افسر 5ویں بار پھر تبدیل کر دیا گیا ۔ کیس کی تفتیش پہلے ہومو سائیڈ شعبہ کے انسپکٹر حیدر کے پاس تھی جسے نا اہلی کا مظاہرہ کرنے پر سابق سی پی او اظہر اکرم نے تبدیل کر دیا تھا جس کے بعد انسپکٹر عطیہ جعفری کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا جن سے کچھ عرصہ بعد تفتیش واپس لے کر انسپکٹر ارشاد الحسن کے حوالے کر دی گئی۔

عدالتی معاملات کے باعث تفتیش دوبارہ ان سے لے کر انسپکٹر عطیہ جعفری کے حوالے کی گئی ، ان کے ڈی ایس پی بننے پر اب یہ تفتیش تھانہ مظفر آباد سرکل کے ہومو سائیڈ شعبہ کے سب انسپکٹر نور اکبر کے پاس چلی گئی ۔سوشل میڈیا سے شہرت پانے والی ماڈل قندیل بلوچ کو 15 جولائی کو ملتان میں ان کے بھائی نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے گلا دبا کر قتل کر دیا تھا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 07/12/2016 - 13:58:27

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں