اراکین اسمبلی کی گرانٹ سے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کیاجائے،عابدشیرعلی کی میپکوانتظامیہ کوہدایت
منگل 6 دسمبر 2016 23:11
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں ممبران قومی اسمبلی کی فنڈنگ سے لوٹینشن سکیموں ، ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن پر کام ہورہا ہے ۔
ملتان شہر کے تین گرڈاسٹیشنوں کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے جس سے تمام کیٹیگریز کے صارفین کو بہتروولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی ممکن ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر قابل برداشت نہیں ۔متعلقہ شعبے جاری منصوبے کی تکمیل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ آئندہ موسم گرما میں صارفین کو مشکلات کا سامنا نہ کرناپڑے ۔ افسران ممبران قومی اسمبلی سے رابطے میں رہیں اور انہیں مسائل سے آگاہ کریں ۔ ڈیڈڈیفالٹرز سے واجبات وصول کرنے کے لئے ان کی مدد لیں ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ میپکو ریجن میں ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرلیں گے ۔ صارفین کی شکایات کے ازالے کے لئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ رواں مالی سال 2016-17ء میں 10ارب روپے سے زائد لاگت سے ترقیاتی منصوبے مکمل ہوں گے ۔ نئے فیڈرز کی تعمیر وتنصیب، زیادہ لوڈوالے فیڈرز کی نئے فیڈرزمیں تقسیم، لوٹینشن سکیموں اور ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے جبکہ ریجن میں 40گرڈاسٹیشنوں میں پہلے سے موجود پاورٹرانسفارمرز کی جگہ اس سے زیادہ استعدادکے حامل پاورٹرانسفارمرز نصب کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایاکہ رواں مالی سال 2016-17ء کے دوران ریکوری کی شرح 100فیصد سے زائد رہی ہے جبکہ لائن لاسز کی شرح میں بھی 0.3فیصد کمی کی گئی ہے ۔ 2لاکھ9ہزار سے زائد بجلی چوروں کو 53کروڑروپے جرمانہ عائد کیاگیاہے جس میں سے 30کروڑروپے سے زائد رقم وصول بھی کی گئی ہے ۔ ملتان ، خانیوال، رحیم یار خان، ساہیوال سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی نے اس موقع پر کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہاہے لیکن ان کی رفتار کم ہے ، ہم عوامی نمائندے ہیں ۔میپکو افسران متعلقہ علاقوں میں کام کرواتے ہوئے ہمیں بتائیں تاکہ ہم اپنے علاقے کے لوگوں کو آگاہ کریں کہ ان کے علاقے میں اتنے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل ہورہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو مسعود صلاح الدین ایک قابل افسر ہیں، انہوں نے چارج سنبھالتے ہی اپنی تمام ترتوجہ مسائل کے حل پر مرکوز کررکھی ہے، ان کی کارکردگی قابل تعریف ہے ۔ اگر میپکو اس طرح کام کرتی رہے تو مسائل پیداہی نہ ہوں ۔ایم این اے غفار ڈوگر نے مخدوم رشید سب ڈویژن کا دفتر مخدوم رشید میں منتقل کرنے، جہانیاں، کبیروالہ اور خانیوال میں ایک نئی سب ڈویژن کے قیام کا مطالبہ کیا جس پر وزیر مملکت نے فوری طورپر ایک کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی جو نئے سب ڈویژن کے قیام اور مخدوم رشید سب ڈویژن کے دفتر کی منتقلی کے بارے میں رپورٹ مرتب کرے گی ۔ایم این اے رانا قاسم نون کے صاحبزادے نے شجاع آباد، جلال پور پیروالہ میںسٹاف کی کمی ، ہائی لاس فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کے ہونے، ایم این اے ڈی جی خان حافظ عبدالکریم نے سخی سرور میں ہائی لاس فیڈرز پر زیادہ لوڈشیڈنگ ہونے اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرنے، ایم این اے ثقلین بخاری ، رانا زاہد حسین، میاں امتیازاحمد، چوہدری منیر اظہر، چوہدری محمد اشرف، علی حسن گیلانی اور صاحبزادہ فیض الحسن نے اپنے اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا جن کے حل کے لئے وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو مسعود صلاح الدین کو فوری طورپر مسائل کے حل کے لئے ہدایات جاری کیں ۔متعلقہ عنوان :
ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملتان میں 80 سالہ شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی
ملتان میں ریسکیو 1122 نے 24 گھنٹوں کے دوران 271افراد کوریسکیو کیا،ترجمان
ڈپٹی کمشنر کا دیہی مرکز صحت شیر شاہ کا دورہ، مریضوں سے مسائل معلوم کیے
جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن ، 105بجلی چوروں کو 46لاکھ 31ہزار روپے جرمانہ،79مقدمات ..
موٹر سائیکل چوری و سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث گینگ کے 3 ملزمان گرفتار،6 موٹر سائیکلیں برآمد
سی پی او ملتان کی جانب سے پولیس ملازمین کی اپیلیں سننے کےلئے اردل روم کا انعقاد ،متعدد پولیس ملازمین ..
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
سی پی او ملتان کھلی کچہری،شہریوں کی شکایات میرٹ پر حل کرنے کی ہدایت
ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی جنوبی پنجاب بھر میں انسداد ڈینگی مہم تیز کرنے کی ہدایت
پی ایچ اے ملتان کے زیراہتمام ڈینگی سے بچاؤ کےلئے آگاہی واک کا انعقاد
ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب سے یو این ایف پی اے پاکستان کے وفد کی ملاقات
ضلع ملتان میں ریسکیو 1122 نے 24 گھنٹوں کے دوران 282افراد کوریسکیو کیا،ترجمان
ملتان سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات 2024 میں عوام الناس کی سہولت کیلئے الیکشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹرقائم کردیا
-
سی پیک کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں،وزیراعظم
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا سے ورلڈ فوڈ پروگرام کے وفد کی ملاقات،مختلف شعبوں میں صوبائی حکومت اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے باہمی اشتراک کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا ڈیرہ اسماعیل خان میں کسٹمز حکام پر دہشت گرد حملے کی مذمت،شہید ہونے والے کسٹم اہلکاروں کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس
-
موبائل رجسٹریشن سسٹم ( کل ) بحال ہو جائے گا
-
متحدہ عرب امارات سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت ، انڈوں کی قیمت مستحکم رہیں
-
چینی زبان عالمی منظر نامے میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کرچکی،اقوام متحدہ کی چھ آفیشل زبانوں میں سے ایک ہے‘ مریم نوازشریف
-
پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کیلئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ‘شہبازشریف
-
قومی ، صوبائی اسمبلیوں کی 21نشستوں پرضمنی انتخابات (کل )ہونگے ،موبائل ، انٹرنیٹ سروس بند رکھنے کی سفارش
-
بانی پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کو روکنے ووٹ کی حفاظت کا پیغام دیا ہے‘ علیمہ خان
-
جناح ہائوس حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع