ْڈاکٹر قراة العین ہاشمی نے ملتان کی پہلی خاتون ماہر امراض کینسر ہونے کااعزاز حاصل کر لیا

منگل 6 دسمبر 2016 23:07

․ملتان۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2016ء) معروف شاعرہ اوربراڈ کاسٹر ڈاکٹر قراة العین ہاشمی نے ملتان کی پہلی ماہر امراض کینسر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ڈاکٹر قراة العین ہاشمی نے ریڈیو تھراپی میں ایف سی پی ایس کا امتحان پاس کیاہے۔ڈاکٹر قراة العین ہاشمی کا شعری مجموعہ گزشتہ برس ’’من کن‘‘ کے نام سے شائع ہوا تھا۔

اس کے علاوہ وہ ایف ایم 103 پرشعروادب کے حوالے سے پروگرام بھی کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر قراة العین ہاشمی نے ’’اے پی پی ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی کامیابی پر خدا کا شکر اداکرتی ہوںاور مجھے اس بات پر فخر ہے کہ میں نے وہ اعزاز حاصل کیا جو اس سے پہلے ملتان کی کسی خاتون کے حصے میں نہیں آیا۔انہوںنے کہا کہ میں اس وقت بھی کینسر کے مریضوںکا علاج کررہی ہوں اور میں چاہتی ہوں کہ ایک ایسا ادارہ قائم کروں جہاں اس مرض کا شکارہونے والے نادار افراد کو علاج معالجے کی سہولت اور ادویہ کی فراہمی بلا معاوضہ کی جاسکے۔انہوںنے کہا کہ میری یہ کامیابی اساتذہ کی بھرپور توجہ اور اہل خانہ اور دوستوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں