محمدنوازشریف زرعی یونیورسٹی میں اینٹی کرپشن ویک کاآغاز

پیر 5 دسمبر 2016 22:15

ملتان۔5 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 دسمبر2016ء) محمدنوازشریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں کریکٹربلڈنگ سوسائٹی کے زیراہتمام چارروزہ ’’اینٹی کرپشن ویک ‘‘کاآغازکردیاگیا۔افتتاحی تقریبات کاآغازڈین فیکلٹی آف ایگریکلچراینڈانوائرمینٹل سائنسز پروفیسرڈاکٹراشتیاق احمدرجوانہ نے کیا۔اس موقع پرمہمان خصوصی سابق صدر پنجاب بارکونسل رانا آصف سعید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن کاناسورتب تک ختم نہیں ہوگاجب تک معاشرے کے ہرفردکواس سے نفرت نہیں ہوگی اورعوام کوان کے حقوق کامکمل تحفظ فراہم نہیں ہوگا ہم سب کومل کراجتماعی طورپرکرپشن کوہرسطح سے ختم کرنے کیلئے اپنااپنا کرداراداکرناہوگا۔

طلباء وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے چیف گیسٹ پروفیسراشتیاق احمدرجوانہ نے کہاکہ جب تک کوئی فردخودسے کرپشن کوختم کرنے کی کوشش اورمعاونت نہیں کرے گا،معاشرے میں یہ گند موجودرہے گا،اس کی وجہ سے معاشرے میں ناہمواری اوربدترصورت حال بھی پیداہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ طلباء وطالبات اس کے خاتمے کیلئے عوام میں آگاہی پیداکرنے کے ساتھ ساتھ خودآگے بڑھ کر عملی کام کریں گے تومعاشرہ کواس سے نجات مل سکے گی۔اینٹی کرپشن ویک کے اگلے مرحلے میں طلباء وطالبات کے درمیان کرپشن سے متعلق تقریری مقابلے،مضمون نویسی اورڈاکومینٹری فلمز ،ڈراموں کے مقابلے منعقدہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں