بھارت کا سرتاج عزیز سے ہتک آمیز رویہ ،شاہ محمود قریشی کی مذمت

ایسا لگتا تھا مشیر خارجہ کو نظربند کر دیا گیا، پاکستان اور افغانستان کا من ایک دوسرے سے جڑا ہے افغان صدر پاکستان کی قربانیوں کو بھول گئے، شاہ محمودقریشی

پیر 5 دسمبر 2016 21:14

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بھارت کے سرتاج عزیز کے ساتھ ہتک آمیز رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا تھا مشیر خارجہ کو نظربند کر دیا گیا پاکستان اور افغانستان کا من ایک دوسرے سے جڑا ہے افغان صدر پاکستان کی قربانیوں کو بھول گئے، پیر کے روز فرانسیسی سفیر مارٹن ڈورنیس نے ملتان میں شاہ رکن عالم کے مزار پر حاضری دی جہاں پر دربار کے سجادہ نشین شاہ محمود قریشی نے معزز مہمان کا استقبال کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امرتسر میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے ساتھ بھارت کا رویہ ہتک آمیز اور سفارتی آداب کے خلاف تھا ایسا لگتا تھا کہ سرتاج عزیز کو نظربند کر دیا گیا ہے، بھارت کے مشیر خارجہ سے ہتک آمیز رویے کی مذمت کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی نے پاکستان کی قربانیوں کو یاد نہیں رکھا افغانستان اور پاکستان کا امن ایک دوسرے سے جڑا ہے، افغانستان میں قیام امن کے بغیر پاکستان میں امن قائم نہیں ہو سکتا ایک سوال پر کہا کہ تحریک انصاف کو کسی قطری کے خط کی ضرورت نہیں عمران خان نے کچھ بھی پوشیدہ نہیں رکھا جو چاہے عدالت جائے۔

( وقار)

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں