ملتان میں مبینہ مقابلے کے دوران زیر حراست دو ڈاکو مارے گئے
تازہ ترین : 1

ملتان میں مبینہ مقابلے کے دوران زیر حراست دو ڈاکو مارے گئے

مظفرگڑھ میں ڈاکوئوں نے سڑک پر ناکہ لگانے کے بعد اسلحہ کے زور پر کئی ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹ لیا ،ْڈرائیور زخمی

ملتان/مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2016ء) ملتان میں مبینہ مقابلے کے دوران زیر حراست دو ڈاکو مارے گئے ،ْمظفرگڑھ میں ڈاکوئوں نے سڑک پر ناکہ لگانے کے بعد اسلحہ کے زور پر کئی ٹرک ڈرائیوروں کو لوٹ لیا،مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ملتان پولیس کے مطابق پہلے سے گرفتار ڈاکو اقبال اور عالم جان کو برآمدگی کیلئے جایا جارہا تھا کہ بوسن روڈ بائے پاس پر ان کے ساتھی ڈاکووں نے پولیس پر حملہ کردیا ،ْپولیس نے جوابی کارروائی کی تاہم ڈاکوئوں کی فائرنگ سے گرفتار دونوں ڈاکے مارے گئے ادھر مظفرگڑھ پولیس کے مطابق علاقے اڈا جام والا کے قریب ڈاکوئوں نے رات گئے ناکہ لگا کر لوٹ مار شروع کردی اور کئی ٹرک ڈرائیوروں سے ہزاروں روپے کی رقم،موبائل اور دیگر سامان چھین لیااس دوران ایک ڈرائیور نے مزاحمت کی کوشش کی تو اسے فائرنگ کرکے زخمی کردیا جسے مقامی لوگوں نے دیہی مرکز صحت رنگپور منتقل کیا اور فرار ہوگئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 05/12/2016 - 15:02:31

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں