ہم اپنے تجربات اب نوجوان نسل کومنتقل کررہے ہیں،افتخار ملک

اتوار 4 دسمبر 2016 20:00

ملتان۔04 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2016ء)سارک چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر افتخار ملک نے کہاہے کہ تجارتی و صنعتی تنظیموں کے عہدیداران میں سے ٹیکنو کریٹ سیٹوں پر بطور ایم این ایز اور سینیٹرز نامزدگی کے لیی تجویز دی ہے،اتوار کو یہاں ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان ڈویژن کی سینئر ممبر معصومہ سبطین کی یونائٹیڈ بزنس گروپ(یوبی جی )کی طرف سے فیڈریشن میں بطور سینئر نائب صدر نامزدگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اپنے تجربات اب نوجوان نسل کومنتقل کررہے ہیں،کاروباری اداروں کو موجودہ حالات کے مطابق اورنئی ٹیکنالوجی سے آراستہ کرکے اب اس نسل کو آگے لانا ہوگا تاہم ملک میں سوشل میڈیا بہت تیز اور بااثر ہوتاجارہاہے ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹیڈیپ کے چیف ایگزیکٹو اوریوبی جی کے پیٹرن ان چیف ایس ایم منیر نے کہاکہ آج ہمارے مخالفین بھی فیڈریشن کوکرپشن سے فری سمجھتے ہیں،قبل ازیں ایوان تجارت وصنعت ملتان کے صدرخواجہ جلال الدین رومی ،سابق صدر ایف پی سی سی آئی تنویز شیخ،یو بی جی سائوتھ زون کے چیئرمین ایس ایم منیر نے کہاکہ گورنر پنجاب نے ہمیں کہا ہے کہ ہرعلاقہ میں چیمبرز بنانے کے لئے درکارزمین کی فراہمی اور فنڈز کے لیے درخواستیں دی جائیں،انہوں نے کہاکہ یہ پہلا موقع ہے کہ فیڈریشن کے لئے جنوبی پنجاب سے کسی خاتون کا انتخاب کیاگیا ہے اوریہ انتخاب بھی بہت شفاف طریقے سے اور میرٹ پر کیاگیا ہے جس سے علاقے کی بزنس پیشہ خواتین کے مسائل کے حل میں بہت مدد ملے گی،ویمن چیمبر آف کامرس کراچی سے رضوانہ ،ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن اور بہاولپور چیمبرآف کامرس کی نمائندہ طاہرہ نسیم ،اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی فائونڈر ممبر سمیعہ فاضل،کراچی چیمبر آف کامرس ایسٹ کی مریم چوہدری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عام تاثر ہے کہ خواتین زیادہ یا محنت طلب کام نہیں کرسکتیں لیکن اب خواتین بزنس سمیت ہرکام میں بہت آگے نکل چکی ہیں،ویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کی سرپرست اعلی بیگم فرح مختارنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ویمن چیمبر ملتان کی کامیابی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ اس علاقہ کی خواتین کی طویل جدوجہد کاثمر ہے ،اس موقع پر یو بی جی پنجاب کی طرف سے اعلی کارکردگی کاایوارڈ’’شاہین‘‘میاں تنویراے شیخ کو دیاگیا جبکہ مسز فرخ مختار کو یو بی جی ایوارڈ اور ثمینہ فاضل کو گولڈ میڈل جبکہ پنجاب کے بہترین وومن چیمبر کااعزاز وومن چیمبر آف کامرس ملتان اور ہینڈی کرافٹ ایسوسی ایشن کی طاہرہ نسیم کوبھی ’’اعلی کارکردگی‘‘ایوارڈ دیاگیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں