ملتان ، تحریک انصاف کی خاتون کارکن نبیلہ بٹ کے خلاف ن لیگی ایم پی اے سلطانہ شاہین ..
تازہ ترین : 1

ملتان ، تحریک انصاف کی خاتون کارکن نبیلہ بٹ کے خلاف ن لیگی ایم پی اے سلطانہ شاہین کی پوتی کے اغوا کا مقدمہ درج

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2016ء)ملتان میں تحریک انصاف کی خاتون کارکن نبیلہ بٹ کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، نبیلہ بٹ نے مبینہ طور پر لیگی ایم این اے سلطانہ شاہین کی پوتی کو اغوا کرنے کی کوشش کی۔ملتان سے ن لیگی ایم پی اے سلطانہ شاہین کی طرف سے پولیس تھانہ پرانی کوتوالی میں درخواست دی گئی ہے کہ تحریک انصاف کی خاتون ورکر نبیلہ بٹ اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ ان کی 3 سالہ پوتی حرم کو ان کے گھر کے باہر سے کھیلتے ہوئے اغوا کر کے لے کر جارہیں تھیں کہ بچی کی رونے آواز سے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے اس کوشش کو ناکام بنادیا۔ پولیس تھا نہ کوتوالی نے ایم پی اے سلطانہ شاہین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی شروع کردی ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 04/12/2016 - 19:30:30

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں