ملتان،پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
تازہ ترین : 1

ملتان،پولیس اور حساس اداروں کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 دسمبر2016ء)ملتان میں پولیس اور حساس اداروں نے تھانہ بی زیڈ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملتان میں پولیس اور حساس اداروں نے تھانہ بی زیڈ حدود میں مختلف علاقوں میں مشترکہ طور پرسرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے ا سلحہ بھی برآمد کیا گیا ۔ زیر حراست ملزمان کو تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔ دوسری جانب پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ارد گرد واقع ہوٹلوں اور سرائے بھی چیک کیے۔
وقت اشاعت : 04/12/2016 - 11:00:16

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں