ضلعی انتظامیہ کا چھاپہ،ماحولیاتی آلودگی کاباعث بننے والی غیرقانونی ٹائرفیکٹری سیل

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:15

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ملتان نادر چٹھہ کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی غیر قانونی ٹائر فیکٹری کو سیل کر کے 2ملزم گرفتار کر لیئے۔ اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک عطاء الحق نے ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات محمد ادریس کے ہمراہ بہاولپور روڈ پیر اسماعیل شاہ دربار کے قریب فیکٹری پر کارروائی کی۔

(جاری ہے)

توقع پر ہزاروں کی تعداد میں ناکارہ ٹائروں کو غیر قانونی بوائلرز میں ڈال کر جلایا جس سے نکلنے والی کاربن نے پورے علاقے کو متاثر کر رکھا تھا ۔اسسٹنٹ کمشنر صدر نے فوری طور پر فیکٹری کا تمام سامان قبضے میں لے کر کارخانہ سیل کر دیا جبکہ موقع پر موجود 2ملزم گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کر دیئے ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر صدر ملک عطاء الحق نے کہا کہ ڈی سی او ملتان نادر چٹھہ کے حکم پر شہر بھر میں قائم غیر قانونی کارخانوں اور فیکٹریوں کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ محکمہ ماحولیات اور لیبر کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ تمام کارخانوں میں مصنوعات اور مشینری کی مکمل چیکنگ کر کے قانونی کارروائی کی جائے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں