جعلی ادویات، سیرپ اورانجیکشن بنانے والی فیکٹری سیل، تین ملزمان گرفتار

ہفتہ 3 دسمبر 2016 22:15

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 دسمبر2016ء)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ملتان نادر چٹھہ کی ہدایت پر ضلعی ٹاسک فورس برائے ڈرگ نے چھاپہ مار کر جعلی ادویات ،سیرپ اور انجکشن بنا نے والی فیکٹری سیل کر دی اور 3ملزم گرفتار کر لئے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی خصوصی ٹیم نے گذشتہ روز ڈرگ انسپکٹر اسد چوہدری کی قیادت میں گھنٹہ گھر ڈریم لینڈ سینما کے قریب نجی گھر میں چھا پہ مارا تو ملزمان افتخار اور دیگر غیر قانونی پلانٹ لگا کر جعلی سیرپ ،ادویات اور انجکشن تیار کر رہے تھے جس پر ٹاسک فورس نے پولیس نفری کے ہمراہ فیکٹری کو سیل کر کے تمام تر سامان قبضے میں لے لیا اور نمونہ جات حاصل کر کے لیبارٹی بھجوادیئے گئے ہیں۔

ڈی سی او ملتان کے حکم پر ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں