جماعت اسلامی ضلع ملتان وسٹی ملتان کی مجلس شوریٰ کے انتخابات مکمل
تازہ ترین : 1

جماعت اسلامی ضلع ملتان وسٹی ملتان کی مجلس شوریٰ کے انتخابات مکمل

جماعت اسلامی پاکستان وملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ایک سادہ وپروقار تقریب میں نو منتخب اراکین مجلس شوریٰ سے حلف لیا

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2016ء)جماعت اسلامی ضلع ملتان وسٹی ملتان کی مجلس شوریٰ کے انتخابات مکمل۔ جماعت اسلامی پاکستان وملی یکجہتی کونسل کے مرکزی سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ایک سادہ وپروقار تقریب میں نو منتخب اراکین مجلس شوریٰ سے حلف لیا۔تقریب میں مرکزی نائب امیر میاں محمد اسلم ،ضلعی امیر میاں منیر احمد بودلہ، سٹی امیر میاں آصف محمود اخوانی ،سیکر ٹری جنرل صہیب عمار صدیقی بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔

تقریب میں مولانا عبدالرزاق، حافظ محمد اسلم، کلیم اکبر صدیقی، مولانا محمود شبیر، رانا طارق نعیم، ڈاکٹر حفیظ انور، پروفیسر عبدالصمد، شہزادہ بابر مان، میاں قطب جمیل، حافظ عبدالرحمن قریشی، پروفیسر حافظ محمد اکرم ، خواجہ عاصم ریاض، شیخ منظور الہی، ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، چودھری ظفر اقبال آرائیں پروفیسر علی اصغر سلیمی نے حلد اُٹھا یا۔

لیاقت بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا مشن ، نصب العین اللہ کے دین کے غلبہ کے سوا کچھ اور نہیں۔ جماعت اسلامی ایک اسلامی جمہوری انقلابی اور منظم جماعت ہے جس میں موروثیت نام کی کوئی چیز نہیں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سے لے کر ہر سطح کے ذمہ داران کا تقرر ارکان جماعت کی رائے سے ہوتا ہے ۔ مجلس شوریٰ ایک منتخب ادارہ ہے جس کا کام ہر سطح کی جماعت اسلامی کی پالیسی بنانا ہے اور امیر کا کام اُس پر عمل در آمد کو یقینی بنانا ہے۔

قر آن وسنت کے عادلانہ نظام کے عملاًً نفاذ سے ہی ملک بحرانوں سے نکل کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکتا ہے ۔ کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو لوٹ کر دیوالیہ کردیا ہے ۔ غریب کا بچہ تعلیم ، صحت جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے غربت، مہنگائی ، بے روزگاری سے تنگ آکر لوگ خودکشیاں کررہے ہیں ۔ کرپشن کرنے والوں کو پھانسی پر لٹکا یا جائے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ حکمران مصلحت پسندی اور بزدلی کی چادر اُتار کر جرات کا مظاہرہ کریں۔

بھارت کو احتجاجی مراسلوں کی بجائے منہ توڑ جواب دیا جائے اور پاکستان مقبوضہ کشمیر میں نہتے و بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرے۔ نریندر مودی کا بھیانک چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے اس کیلئے وزیر خارجہ کا ہونا بہت ضروری ہے ۔انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کیس کو حکمران الجھا رہے ہیں مگر اب وہ احتساب سے نہیں بچ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان آئندہ کے انتخابات کی تیاری کریں۔ جماعت اسلامی کے پیغام کو ایک ایک فرد تک پہنچائیں ہم جماعت اسلامی میں فرد شخصیت کیلئے شامل نہیں ہوئے ہمارا مقصد اللہ کے دین کو غالب کرنا ہے الیکشن بھی اُس کا ایک حصہ ہیں#

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 03/12/2016 - 22:12:36

اپنی رائے کا اظہار کریں