پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی،19افراد گرفتار
تازہ ترین : 1

پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی،19افراد گرفتار

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2016ء)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ ممتازآباد نے ملزم شعبان سے 60لیٹر شراب ، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم امیر منتظر سے ڈیڑھ لیٹر شراب اور ملزم مراد سے ڈیڑھ لیٹر شراب ،پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم شہباز سے 10لیٹر شراب دیسی ، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے غلامحی الدین سے 30لیٹر شراب دیسی ، پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم محمد رفیق سے 20لیٹر شراب،پولیس تھانہ صدر شجاعباد نے ملزم تنویر سے پسٹل 30بو، اور ملزم تنویر عرف شبو سے پسٹل 30بور برآمد کر کے گرفتار کرلیا۔

دریں اثناء ملتان پولیس نی11اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا جن میں سی11ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔علاوہ ازیں ملتا ن پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران116نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا جبکہ ایکسائزآفس ملتان میں435نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی107موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔
وقت اشاعت : 03/12/2016 - 22:08:01

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں