غیر حا ضر اور بو گس حاضریوں پر 50 سے زائد خا کروب فا ر غ کر دئیے ہیں، ڈی سی او

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:14

ملتان۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)ڈسٹر کٹ کوآرڈی نیشن آ فیسر ملتا ن نا در چٹھہ نے کہاہے کہ شہر میں صفا ئی کی صورتحال بہتربنا نے کیلئے سا لڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو جد ید آ لا ت اور مشینر ی سے لیس کیا جا رہا ہے جبکہ سینٹر ی ورکرزاور افسران کی کمی پورا کر نے کیلئے بھر تی کا عمل بھی شر وع کر دیا گیا ہے ۔انہو ںنے کہا کہ غیر حا ضر اور بو گس حاضریوں پر 50 سے زائد خا کروب فا ر غ کر دئیے ہیں بیما ر اور ریٹا ئر ڈ ملا ز مین کے بچو ں کو تر جیحی بنیاد وں پر نو کر یا ں دینگے ۔

اپنے ایک بیان میں ڈ ی سی او نا در چٹھہ نے کہا کہ ضلعی حکو مت کو شہر میں بڑ ھتے صفائی کے مسائل کا بخو بی ادراک ہے ۔اس سلسلے میں کرپٹ اور نا اہل انتظا میہ ہٹا کر محنتی افسرا ن کو آ گے لا یا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے وسا ئل کا ضیا ع روکنے کیلئے ڈمپرز اور تمام لوڈر گاڑ یو ں پر ٹر یکرز نصب کر دئیے گئے ہیں جبکہ روز انہ اکٹھا ہو نے والے کو ڑا کر کٹ کی شر ح 7 سو ٹن سے بڑ ھ چکی ہے جس سے انتظا میہ کی کا رکر د گی کا بخو بی اندازہ لگایا جاسکتا ہے ۔

نا در چٹھہ نے کہا کہ میٹرو روٹ کی صفا ئی کیلئے 100 سے زائد سینٹر ی ورکرز پر مشتمل خصوصی سکو اڈ تشکیل دیا گیا ہے جبکہ سٹرکوں کی صفا ئی کیلئے جدید تر ین مکینکل سوئیپرز استعما ل کئے جا رہے ہیں ۔اندرو ن شہر میں گند گی کی شکا یا ت کے ازالے کیلئے ہتھ ریڑ ھیوں کے ہمر اہ تما م ٹیمو ں کو روز انہ کی بنیاد پرصفا ئی آ پریشن کرنے کا حکم دیا گیا ہے جلد ہی صفا ئی نظام میں بہتر ی نظر آئے گی ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں