ْملتان میں شہریوں کی تفریح کیلئے 5کروڑ روپے کی لاگت سے 5نئے پارک بنا ئے جائیں گے۔ڈی سی او

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:29

ملتان۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)ڈسٹر کٹ کوآرڈی نیشن آ فیسر ملتا ن نادر چٹھہ نے شہریوں کی تفریح کے لئے 5کروڑ روپے کی لاگت سے 5نئے پارک بنا نے کی منظوری دے دی ہے اس سلسلے میں باضابطہ فنڈز جا ری کر کے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کو پارکوں کی تعمیر کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔ ضلعی حکومت کے فنڈز سے ان پارکوں کے منصو بے کو مکمل کر نے کے لئے پی ایچ اے نے ٹینڈر بھی جاری کر دئیے ہیں۔

پارکس بوسن روڈٹیلی فون ایکس چینج ،باغیچی بوہڑ گیٹ، مظفر آباد ریلوے اسٹیشن، ٹو یاکا نی والا اور سوشل ویلفیئر کمپلیکس متی تل کے قر یب بنائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈی سی او نادر چٹھہ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میںڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے کوثر ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر چوہدری نصیر اور ضلعی حکام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی او نادر چٹھہ نے کہا کہ ضلعی حکومت شہریوں اور فیملیز کو سستی تفریح اور صحت افزاء ماحول دینا چاہتی ہے ۔

اس سلسلے میں 5نئے پارکوں کو تعمیر کر کے بچوں کے پلے لینڈ اور جاگنگ ٹریک سمیت جدید ترین ریسٹورنٹس بھی بنا ئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پارکوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کر نے کے لئے ماہر تعمیرات اور شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔تمام پارکوں کو 1ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کر کے عوام کیلئے کھول دیا جائے گا ۔بعد ازاں پی ایچ اے کی جانب سے پارکوں کی تعمیر پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں