انجینئر سرفرازاحمد ہراج چیف انجینئر آپریشن میپکو تعینات

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:28

ملتان۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین نے انجینئر سرفرازاحمد ہراج کو چیف انجینئر آپریشن میپکو تعینات کردیاہے۔ انہوں نے گزشتہ روز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کردیاہے اس سے قبل وہ چیف انجینئر (او اینڈ ایم ) ڈسٹری بیوشن میپکو کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔

(جاری ہے)

چیف انجینئر آپریشن میپکو سرفرازاحمد ہراج کو پاورکنٹرول سنٹر (لوڈمینجمنٹ )، ساہیوال، بہاولنگر، وہاڑی اور ڈی جی خان کے آپریشن سرکل، پراجیکٹ کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ ، ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپ ملتان، وہاڑی اور ساہیوال اور سول ورکس ڈویژن میپکو کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین نے انجینئر سرفرازاحمد ہراج کو چیف انجینئر (او اینڈ ایم ) ڈسٹری بیوشن میپکوکی اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی ہیں ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں