گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے اُن کے بھانجے کے انتقال پر تعزیت کے لئے آنے والوں کا سلسلہ جاری

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:43

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے اُن کے بھانجے کے انتقال پر تعزیت کے لئے آنے والوں کا سلسلہ جاری رہا۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب کی رہائش گاہ پر جماعت اسلامی کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، معروف عالم دین قاری محمد حنیف جالندھری ، انسپکٹر جنرل پولیس آزاد جموں و کشمیر ملک طارق کھوکھر، معروف صنعت کار ، چیئرمین نشتر بورڈ آف منیجمنٹ خواجہ جلال الدین رومی ، خواجہ محمد مسعود ، خواجہ محمد یونس ، جسٹس (ر) صغیر احمد قادری ، سید یزدانی گیلانی، وائس چانسلر محمد نواز شریف ایگری کلچرل یونیورسٹی ڈاکٹر آصف علی ، وائس چانسلر این ایف سی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر ملک اختر کالرو، سابق صوبائی وزیر احمد علی اولکھ ، ایم پی اے حاجی احسان الدین قریشی ، صاحبزادہ ابراہیم ، ملک عاشق علی شجرا ، محمد خان سدوزئی ، بہاء الدین زکریا یونیورسٹی شعبہ اسلامیات کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ، پروفیسر ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال ، انسٹی ٹیوٹ آف سوشل کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد ، خواجہ محسن اقبال ، خواجہ محمد انیس ، خواجہ محمد اعظم ، مرزا سلیم بیگ، ملک ارشاد رسول لابر، مفتی عبدالقوی ، ایس ایس پی پولیس چوہدری محمد سلیم ، شاہد محمود خان ، سعید انصاری ، عامر سعید انصاری ، محمد خان خاکوانی ، نوید عالم قریشی، رانا امان اللہ ، اعزاز خان جوئیہ، سردار خضر حیات بلوچ، اصغر خضر خان بلوچ، احمد یار فراز آرائیں، محمد صغیر مہدی آرائیں، ملک فیاض احمد سمیت مذہبی ، سیاسی ، سماجی اور تاجر برادری نے گورنر پنجاب سے اُن کے جواں سال بھانجے کے انتقال پر تعزیت کی اوردُعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ، اس کے درجات کو بلند کرے اور ورثاء کو اس صدمے کو برداشت کرنے کا حوصلہ و ہمت دے

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں