میپکونے لائن سٹاف کے بنیادی تنخواہ کے سکیل اپ گریڈکردیئے

بدھ 30 نومبر 2016 23:24

ملتان ۔30نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)اتھارٹی نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے لائن سٹاف کے بنیادی تنخواہ کے سکیل اپ گریڈ کردئیے ہیں ۔

(جاری ہے)

بنیادی سکیل 9میں خدمات سرانجام دینے والے لائن مین Iکو بنیادی سکیل 11، بنیادی سکیل 7میں خدمات سرانجام دینے والے لائن مین IIکو بنیادی سکیل 9، اسسٹنٹ لائن مین کو بنیادی سکیل 5سے بنیادی سکیل 7، میٹرریڈر کو بنیادی سکیل 9، بنیادی سکیل 5میں خدمات سرانجام دینے والے سب سٹیشن اٹنڈنٹ (ایس ایس اے ) ، اے ایس ایس اے، اے ایس اے، بل ڈسٹری بیوٹر اور ہیلپرز کے بنیادی تنخواہ کے سکیل میں دو درجہ اضافہ کردیاہے اور ان کے بنیادی سکیل اپ گریڈ کرکے 7کردیاگیاہے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں