عافیت سنٹر(اولڈایج ہوم)میں مقیم معمرافرادکوضروریات زندگی کی تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ،ثمیہ قادر

بدھ 30 نومبر 2016 23:24

ملتان ۔30نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء)محکمہ سوشل ویلفیئر کے ادارہ عافیت سنٹر(اولدایج ہوم)میں رہائش پذیربزرگ خواتین ومرودوں کو ضروریات زندگی کی تمام سہولتیں دی جارہی ہیں ۔ان خیالات کااظہار ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے عافیت سنٹر کی انچارج مسزثمینہ قادرنے کیا۔انہوںنے کہاکہ اپنوں کی بے رخی وبے حسی کاشکاربزرگ افرادکوادارے میں گھرجیساماحول فراہم کیاجارہاہے ۔

(جاری ہے)

ادارے کی بہترکارکردگی کی وجہ سے دوردراز کے علاقوں سے لوگ جوق درجوق ادارے میں اپنے کیلئے آرہے ہیں۔انہوںنے مزیدکہاکہ جولوگ اپنے والدین کو خودادارے میں چھوڑجاتے ہیں دوبارہ والدین سے ملنا گوارہ بھی نہیں کرتے ایسے میں ادارے میں تعینات ماہرنفسیات ان افرادکی کونسلنگ بھی کرتے ہیں تاکہ وہ زندگی کوبوجھ نہ سمجھیں ۔انچارج مسز ثمینہ قادرنے مزیدکہاکہ ادارے میں مقیم افرادکاہرہفتہ طبی معائنہ بھی کرایاجاتاہے اوران افرادکی دیکھ بھال کیلئے 2ہیلپرموجودہیں ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں