ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے قو می ایکشن پلان پر مکمل طور پر عملدر آمد کیا جائے، انتہاپسندی اور دہشت گردی ملک و قوم کے دشمن ہیں

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی کا ملتان میں تقریب سے خطاب

بدھ 30 نومبر 2016 20:48

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے قو می ایکشن پلان پر مکمل طور پر عملدر آمد کیا جائے۔ انتہاپسندی اور دہشت گردی ملک و قوم کے دشمن ہیں۔ ان کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے اگر کوئی مسجد یامدرسہ دہشت گردی یا انتہا پسندی میں ملوث ہے تو ہم خود اس کو تالہ لگا دیں گے۔

حرمین شریفین پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں امت مسلمہ جا گے اور اپنا کردار ادا کرے پاکستان علماء کونسل ملک میںامن و امان کے قیام میںا پنا بھرپور کردار ادا کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پاکستان علماء کونسل ملتان کے سینئر نائب صدر قاری محمد عثمان مدنی کی جانب سے تغلق ٹائون ملتان میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ظہرانہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مولانا ابوبکر عثمان م حافظ عزیز الرحمن ، مولانا بلال حنیف ، علامہ مجاہد عباس گردیزی ، عبد الماجد وٹو، ملک ایاز ڈوگر، الحاج ملک محمد اختر ڈوگر، رانا سعود ، رانا سعید احمد،رانا محمد طاہر ، رانا اشرف چیئرمین یونین کونسل ، ملک اشفاق ڈوگر چیئر مین یونین کونسل ، سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر انہوںنے نے مدینہ العلوم تغلق ٹائون کے فارغ ال تحصیل بچوں کی دستا بندی بھی کی اس موقع پر علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے مزید کہاہے کہ نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پر قوم کو توقعات ہیں کہ وہ انتہاپسندی ، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے بھرپور کر دار ادا کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاہے کہ پاکستان کی مذہبی وسیاسی قیادت ایک پلیٹ فارم پرمتحدہو تاکہ ملک امن کا گہوارہ بن سکے۔ علامہ طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ حرمین شریفین پر حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ امت مسلمہ متحد ہو کر ان عناصر کا سدباب کرے جو اس طرح کی مذموم حرکتیں کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان علماء کونسل کی بیداری مسلم مہم بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں