فوت ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بیوہ گان میں گزارہ الائونس کے چیک تقسیم

بدھ 30 نومبر 2016 20:29

ملتان۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) سٹی پولیس آفیسرملتان محمد احسن یونس نے گزشتہ روزریکریشن ہال میں دوران ِ سروس فوت ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بیوگان و بچوں سے میٹنگ کی جس میں انہیں اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ پولیس محکمہ آپ لوگوں کے ساتھ ہے ، بچوں کو بتایا کہ آپ کے والد نے پولیس کے لئے جو خدمات ادا کیں ہیں وہ قابل ِ تعریف ہیں پولیس میں رہتے ہوئے عوام کی خدمت اور جرم کو ختم کرنے کے لئے پولیس کے اہلکار ہمیشہ سے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں اور اسی طرح جانفشانی کے ساتھ اپنے فرائض نبھاتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

فوت ہونے والے اہلکاروں کی بیوگان اور بچوں کے لئے محکمہ پولیس کی جانب سے گزارہ الائونس دیا جاتا ہے جس کے مطابق اگر فوت ہونے والے کا ایک بچہ ہے تو اس کو ماہانہ 1000/-روپے اور 5000/-روپے فوت ہونے والے کی بیوہ کے جوکہ ہر تین ماہ بعد ادا کئے جاتے ہیں،اس سلسلہ میں سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے 55اہلکاروں کی فیملیز میں گزارہ الائونس کے چیک تقسیم کئے اور ان سے کہا کہ کبھی بھی کسی بھی قسم کا مسئلہ ہو تو بغیر کسی ہچکچاہٹ کے میرے پاس آسکتے ہیں آپ لوگوں کے لئے میرے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں