سنیٹری ورکرز کی فہرستیں بلدیاتی نمائندوں کے حوالے ، باقاعدہ مانیٹرنگ کاآغازکردیاگیا

بدھ 30 نومبر 2016 20:27

ملتان۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر ملتان نادر چٹھہ کی ہدایت پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے 15سو سے زائد سنیٹری ورکرز کی فہرستیں اربن یونین کونسلز کے چیئر مینوں کے حوالے کر کے باضابطہ مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے تمام عملہ صفائی کو متعلقہ چیئر مین یونین کونسل کو رپورٹ کر کے الاٹ کردہ علاقوں کی صفائی کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام چیئر مین یونین کونسل نے عملہ صفائی سے رہائشی علاقوں میں بہتر انداز سے کام لینے کا آغاز کر دیا ہے ۔ سینئر منیجر آپریشن فہیم لودھی نے اس ضمن میں بتایا کہ تمام غیر حاضر اور بوگس سنیٹری ورکرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کر کے برخاست کیا جارہا ہے ۔نئی بھرتی کے ذریعے عملہ صفائی کی کمی پوری کی جائے گی جبکہ جدید مشینری خرید نے کیلئے بھی لائحہ عمل طے کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی او نادر چٹھہ شہر میں صفائی کا مثالی نظام دیکھنا چاہتے ہیں موثر مانیٹرنگ کیلئے بلدیاتی نمائندوں کو اعتماد میں لیا گیا ہے جس کے موثر نتائج سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں