ضرب عضب نے یقینا دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ،عوام پر امید ہے کہ جنرل قمر باجوہ ..
تازہ ترین : 1

ضرب عضب نے یقینا دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ،عوام پر امید ہے کہ جنرل قمر باجوہ بھی جنرل راحیل شریف کی پالیسیوں پر گامزن رہیں گے

اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی صدر حافظ فیصل افضل شیخ اورحافظ محمد عامر صدیقی کی گفتگو

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 نومبر2016ء)اہل حدیث یوتھ فورس پاکستان کے مرکزی صدر حافظ فیصل افضل شیخ ، مرکزی جنرل سیکر ٹری حافظ محمد عامر صدیقی نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف ہمیشہ کے لیئے پاکستان کا فخر ہیں۔ ان کا دور تاریخ کے اوراق میں سنہری حروف سے رقم ہو چکا ہے۔ ضرب عضب نے یقینا دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی۔عوام پر امید ہے کہ جنرل قمر باجوہ بھی جنرل راحیل شریف کی پالیسیوں پر گامزن رہیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہل حدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب کے نو منتخب صدر ضیاالحق جانباز اور جنرل سیکرٹری قاری ہدایت اللہ رحمانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم نئے آرمی چیف کا بھر پور خیر مقدم کرتی ہے۔ اہل حدیث یوتھ فورس کا مشن ملک میں اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔ ہم تخریب کا ری کے خلاف پاک فوج کی کاشوں کو سراہتے ہیں اور افوج پاکستان کے شانہ نشانہ ہیںاور اسلامی نظام کے نفاز کے لیئے پر امن جدو جہد جاری رکھیں گے اور جنوبی پنجاب کے عہدیداران کی حلف برداری 3 دسمبر کو ملتان میں منعقد ہوگی۔ بعد ازاں نفاز اسلام کنونشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 29/11/2016 - 22:17:51

اپنی رائے کا اظہار کریں