ملتان میں سینٹرل جیل کی قیدی وین میں قیدیوں کی لڑائی میں دو قیدی زخمی

منگل 29 نومبر 2016 22:02

ملتان: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) ملتان میں سینٹرل جیل کی قیدی وین میں قیدیوں کی لڑائی میں دو قیدی زخمی ہو گئے،جنھیں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ جیل سے سینٹرل جیل منتقلی کے دوران دو قیدی عاصم اور عاطف قیدی وین میں لڑ پڑے اور وین میں موجود لوہے کی راڈ کو توڑ کر ایک دوسرے پر حملہ کر دیا جس پر دونوں قیدی زخمی ہو گئے۔ جنہیں نشتر اسپتال کے ایمر جنسی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا، جہاں ایک قیدی کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس حکام کے مطابق جھگڑا کرنے والے دونوں قیدیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں