’’ لینزو یونیورسٹی چائنا‘‘ کے وفد کا زکریا یونیورسٹی کا دورہ
تازہ ترین : 1

’’ لینزو یونیورسٹی چائنا‘‘ کے وفد کا زکریا یونیورسٹی کا دورہ

ملتان۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2016ء)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے دورہ پر آئے ہوئے ’’ لینزو یونیورسٹی چائنا‘‘ کے وفد نے دورے کے اختتام سے ایک دن قبل زکریایونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کا بھی وزٹ کیا۔ وفد کی قیادت پروفیسر گائوزنکائی کررہے تھے۔ وفد نے یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن کے مختلف کلاس رومز، لیبارٹریز، لیکچر ہال اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر وفد کو زکریایونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے بریفنگ دی۔
وقت اشاعت : 28/11/2016 - 22:48:07

اپنی رائے کا اظہار کریں