معاشرتی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی نمائندوں کاکردار اہمیت کاحامل ہے، ملک عامرڈوگر

پیر 28 نومبر 2016 22:48

ملتان۔28 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) ممبرقومی اسمبلی ملک عامرڈوگرنے کہاہے کہ معاشرتی اصلاح وفلاح کی اقدارکوبڑھانے اورمعاشرتی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی نمائندوں کاکردار خاص اہمیت کاحامل ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے سول سوسائٹی فورم ملتان کے زیراہتمام میونسپل کارپوریشن ملتان کی مخصوص نشستوں پرکامیاب ہونے والے بلدیاتی نمائندوں کے اعزازمیں منعقدہ خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ممبرصوبائی اسمبلی ظہیرالدین علیزئی نے کہاکہ سماجی تنظیموں اوربلدیاتی نمائندوں کے مابین ورکنگ ریلیشن شپ کی ترقی کیلئے کارگرثابت ہوگی ۔انہوںنے مزیدکہاکہ بلدیاتی نمائندے اپنے ایوان میں جاکر بہتراندازمیں حق اداکریں گے تو عوام کو مسائل کے حل سے ریلیف ملے گا۔ تقریب میں قربان فاطمہ ،ملک عاصم ،شیخ طاہر ،صائمہ خان ،ڈاکٹرہمایوں شہزادصدیقی سمیت دیگرشریک تھے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں