نریندر مودی نے پاکستان کا پانی بند کیا تو ہم انتہاپسند ہندوئوں کی سانسیں بند کر دیں گے ،احتساب صرف نواز شریف کاہی نہیں بلکہ لوٹ مار کرنے والے تمام کرپٹ سیاستدانوں کا ہونا چاہیے،قومی ایکشن پلان پر مکمل طور پر عملدر آمد کیا جائے،اگر کوئی مسجد یامدرسہ دہشت گردی یا انتہا پسندی میں ملوث ہے تو ہم خود اس کو تالہ لگا دیں گے، حرمین شریفین پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں

پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی کا ملتان میں علماء کنونشن سے خطاب،میڈیا سے گفتگو

پیر 28 نومبر 2016 21:54

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے اگر پاکستان کا پانی بند کیا تو ہم انتہاپسند ہندوئوں کی سانسیں بند کر دیں گے ۔پاکستان کوئی کمزور ملک نہیں ہے ۔احتساب صرف میاں نواز شریف کاہی نہیں بلکہ لوٹ مار کرنے والے تمام کرپٹ سیاستدانوں کا ہونا چاہیے۔

عدلیہ پر اعتماد ہے کوئی اپنی عدالت نہ لگائے ۔نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ پر قوم کو توقعات ہیں کہ وہ انتہاپسندی ، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے بھرپور کر دار ادا کریں گے۔ قومی ایکشن پلان پر مکمل طور پر عملدر آمد کیا جائے تاکہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو ۔اگر کوئی مسجد یامدرسہ دہشت گردی یا انتہا پسندی میں ملوث ہے تو ہم خود اس کو تالہ لگا دیں گے ۔

(جاری ہے)

حرمین شریفین پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔ امت مسلمہ جاگے اس سلسلے میں پاکستان علماء کونسل نے بیداری مسلم مہم شروع کر دی ہے تاکہ امت مسلمہ میں وحدت ہو آج وطن عزیز جس نازک دوراہے پر کھڑا ہے ۔پاکستان کی مذہبی وسیاسی قیادت ایک پلیٹ فارم پرمتحدہو ۔پاکستان علماء کونسل کے زیراہتمام آج رحیم یارخان میں وحدت امت کانفرنس منعقد ہو گی اسی طرح ان کانفرنسز کا انعقاد ملک بھر میں کیا جا رہا ہے جبکہ 18دسمبر کو عالمی فروغ عربی کادن منایا جا ئے گا اس سلسلے میں اسلام آباد میں اجتماع بھی ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر پاکستان علماء کونسل کے سیکٹریٹ وہاڑی چوک پر پریس کانفرنس اور بعدازاں جامعہ انوار الاسلام میںپاکستان علماء کونسل ملتان کے زیراہتمام منعقدہ علماء کنونشن کے دوران کیا اس موقع پر پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل صاجزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی، علامہ عبد الحق مجاہد،حافظ عبدالکریم ندیم ، ضلعی صدر علامہ انوارالحق مجاہد، مولانا ایوب صفدر ، حافظ امجد،علامہ شبیر احمد عثمانی، سید عبد الغفار شاہ، مولانا طارق ندیم ، مولانا اسرارالحق مجاہد ، مفتی عمر فاروق نے بھی خطاب کیا علامہ طاہر محمود اشرفی نے مزید کہا کہ حرمین شریفین پر حملہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں امت مسلمہ متحد ہو کر ان عناصر کا سدباب کرے جو اس طرح کی مذموم حرکتیں کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان علماء کونسل کی بیداری مسلم مہم بھی جاری ہے انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت کا پاک فوج بھرپور جواب دے رہی ہے یہی وجہ ہے کہ پاک فوج کے جوانوں کی کاروائیوں کی وجہ سے 214ہندو فوجی چوکیاں چھوڑ کر بھاگ گئے ہندو فوج میں نوکری زند ہ رہنے کے لئے کرتا ہے جبکہ پاکستانی مسلم جوان شہید ہونے کے لئے پاک فوج کی نوکری کرتا ہے انہوں نے کہا کہ مدارس عربیہ کے اساتذہ ،طلبہ نے کئی مرتبہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کیا کہ انہیں صرف دس روز کے لئے کنٹرول لائن پر بھیج دیں وہ کشمیر کو واپس دلا کر لائیں گے جنرل راحیل شریف کی ملک وقوم کے لئے خدمات لائق تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ برما ، فلسطین، شام ، عراق سمیت کشمیر میں حالات و واقعات تقاضا کرتے ہیں کہ جو قوتیں مسلمانوں کو تقسیم کر رہی ہیں اور مقامات مقدسہ پر حملہ آور ہیں امت مسلمہ متحد ہو کر اپنی آواز بلند کریں تاکہ ان مذموم عناصر کا سدباب کیا جا ئے انہوں نے کہا کہ بہت سارے مسائل جہالت کی وجہ سے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن وسنت پر عمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر انتہا پسندی کی یہ صورتحال ہے کہ نریندر مودی کو جنونی ہندوئوں وزیراعظم اور امریکہ کی عوام نے ٹرمپ کو امریکی صدر بنا دیا اسلام و پاکستان کی بقاء ، امن ، سلامتی کے لئے مدارس عربیہ نے پہلے بھی ساتھ دیا آئندہ بھی ساتھ دیں گے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کا یہ کہنا کہ کچھ مدارس انتہا پسندی اور دہشت گردی میں ملوث ہیں ہمیں بتائیں ہم خود ان کو تالہ لگا دیں گے ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں