ملتان، ایک ماہ قبل اغواء ہونے والی 18سالہ لڑکی قتل ، ورثاء کا لاش سڑک پر رکھ کر پولیس ..
تازہ ترین : 1

ملتان، ایک ماہ قبل اغواء ہونے والی 18سالہ لڑکی قتل ، ورثاء کا لاش سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2016ء)ملتان میں ایک ماہ قبل اغواء ہونے والی اٹھارہ سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا، ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔تفصیلات کے مطابق 18 سالہ شمشاد بی بی کو ایک ماہ قبل ملتان کے علاقے مظفر آباد سے اغواء کیا گیا تھا جسے مبینہ طور پر تشدد کر کے ابدی نیند سلا دیا گیا۔پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مقتولہ 18 سالہ شمشاد بی بی کے ورثاء قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے رہے۔

شمشاد بی بی کو ایک ماہ قبل ملتان کے علاقے مظفر آباد سے اغواء کیا گیا تھا جسے مبینہ طور پر تشدد کر کے ابدی نیند سلا دیا گیا۔ مظاہرین نے الزام لگایا کہ پولیس سیاسی دباؤ کی وجہ سے ملزموں کو گرفتار نہیں کر رہی۔پولیس کی جانب سے ملزموں کی گرفتاری کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 27/11/2016 - 20:30:23

اپنی رائے کا اظہار کریں