محکمہ فشریز کی کارروائی ،بغیراجازت شکارکرنیوالی2کشتیاں پکڑ لیں

اتوار 27 نومبر 2016 19:00

ملتان۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء)محکمہ فشریز ٹیم نے دریائے چناب میں چھاپے مارکربغیر اجازت شکارکرنیو الی دو کشیتوں کو پکڑلیا اوران کے قبضے سے سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

محکمہ فشریز کے مطابق انسپکٹر نعیم نے ٹیم کے ہمراہ تحصیل ملتان میں دریائے چناب میں چھاپے مارے اور بغیر اجازت مچھلیاں پکڑنے والی دوکشیتوں کو پکڑ لیااوران کے قبضے سے جنریٹرز اور مچھلیاں پکڑنے کاسامان برآمد کرلیا۔مچھیرے موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ان افراد کی شناخت کے بعد قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں