میٹروبس روٹ پر شجرکاری مہم آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر

اتوار 27 نومبر 2016 19:00

ملتان۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 نومبر2016ء)ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے کہاہے کہ میٹروبس روٹ پر شجرکاری مہم آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ میٹروبس روٹ کو خوبصورت بنانے کیلئے فوارے اورشجرکاری کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ میٹرو روٹ پرلگائے گئے فواروں اور درختوں کی دیکھ بھال کیلئے پہلے ہی لائحہ عمل تشکیل دیا جاچکا ہے۔ڈائریکٹر ہارٹیکلچرنے بتایا کہ بی سی جی چوک پر فوارہ تعمیر کیاجارہاہے اور وہاڑی چوک پر شجرکاری مہم جاری ہے جبکہ چونگی نمبر 9کے قریب روٹری پر بھی شجرکاری کاعمل تیزی سے جاری ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں