ملتان میٹرو بس روٹ مدنی چوک پر موٹرسائیکل سواروں کی سہولت کے لئے سٹیل برج کے ڈیزائن ..
تازہ ترین : 1

ملتان میٹرو بس روٹ مدنی چوک پر موٹرسائیکل سواروں کی سہولت کے لئے سٹیل برج کے ڈیزائن کے منظوری دے دی گئی

ملتان۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 نومبر2016ء) ملتان میٹرو بس روٹ مدنی چوک پر موٹرسائیکل سواروں کی سہولت کے لئے سٹیل برج کے ڈیزائن کے منظوری دے دی گئی ہے۔یہ برج پاکستان میں اپنی طرز کا منفرد پل ہوگا۔ڈیزائن کے مطابق برج کی لمبائی315میٹر، اونچائی5.8میٹر اور چوڑائی4میٹر ہوگی۔یہ چوڑائی13فٹ سے زائد بنتی ہے۔برج کا تمام سٹرکچر سٹیل پر مشتمل ہوگا جبکہ اس پر موٹرسائیکلوں کے لئے راستے کا ڈیک کنکریٹ سے تعمیر کیا جائے گا۔

سٹیل برج کے لئے ریمپ ایک سائیڈ کی سروس روڈ سے ’’یو‘‘ کی شکل میں اٹھایا جائے گا اور دوسری سائیڈ کی سروس روڈ پر اتار دیا جائے گا۔برج اور ریمپ کی تعمیر چند یوم میں شروع کردی جائے گی۔اس کے علاوہ بہادر چوک بوسن روڈ پر ٹریفک سگنل لگایا جائے گا۔اس مقام پر ٹریفک کو ترتیب میں رکھنے کے لئے لین مارکنگ کی جائے گی اور بڑی کیٹس آئیز لگائی جائیں گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 25/11/2016 - 19:36:53

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں