میپکوکابہاولپور،خانیوال کے گریڈاسٹیشن اپ گریڈکرنے کافیصلہ

جمعہ 25 نومبر 2016 19:28

میپکوکابہاولپور،خانیوال کے گریڈاسٹیشن اپ گریڈکرنے کافیصلہ
ملتان۔25 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 نومبر2016ء)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) نے صارفین کو بہتر وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کرنے اور کم وولٹیج کی شکایات کے ازالے کے لئے بہاولپور شہر کی132KVبہاولپور ٹی تھری گرڈاسٹیشن میں 40ایم وی اے کاپاورٹرانسفارمرز لگانے کا فیصلہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرمسعود صلاح الدین کی ہدایات پر 132KVخانیوال ٹی فور گرڈاسٹیشن میں20/26ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمر کی جگہ اس سے زیادہ استعدادکار کا پاورٹرانسفارمر لگایاجارہاہے اس پر5کروڑروپے سے زائد لاگت آئے گی ۔

29نومبر (منگل) کو132KVبہاولپور ٹی تھری گرڈاسٹیشن میں 40ایم وی اے کے پاورٹرانسفارمر کی تنصیب کے سلسلہ میں 11KVریڈیوپاک، بدرالدین شہید، ستلج، العین پیپر ملز، الصادق، بہاولپور ٹریڈ سنٹر، آپریشن تھیٹر اور ایم ای ایس IIفیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے رات تک (16گھنٹی) بجلی کی فراہمی بند رہے گی ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں