انگورکی پیداوار کا98فیصدصرف بلوچستان میں پیداہوتاہے،ڈاکٹرآصف علی

جمعرات 24 نومبر 2016 21:23

ملتان۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) انگورکی پیداوارکا98فیصدصوبہ بلوچستان میں پیداہورہاہے جبکہ ملتان اورگردونواح کے علاقوں میں رسیلے انگورکے باغات لگاکرکاشتکاربہترین پیداوار حاصل کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

محمدنوازشریف یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرمحمدآصف علی نے یہاں زرعی یونیورسٹی میں انگورکے کاشتکاروں کے اجتماع اورزرعی ماہرین کی طرف سے ان کے مسائل کے حل کیلئے تجاویز دینے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملتان اورگردونواح کے اضلاع میں انگور کی کاشت شروع ہوچکی ہے تاہم ابھی اس کے کاشتکاروں کوبہت سے مسائل کابھی سامنا ہے جن کے خاتمے کے لئے زرعی یونیورسٹی کے ماہرین ہروقت دستیاب ہیں۔

اس موقع پرکاشتکاروں نے بتایاکہ اس علاقہ میں انگورکے کاشتکاروں کوانگورکی زیادہ پیداوار کی حامل اقسام ان کی بیماریوں اورتدارک ،انگورکی ٹرانسپوٹیشن ،ا س کی پیکنگ جیسے بڑے مسائل کاسامناہے جس کے لئے زرعی یوینورسٹی کے ساتھ حکومتی سطح پربھی مددفراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں