نیب بدعنوانی کے خاتمے کے ساتھ ساتھ عوام کو آگہی بھی دے رہاہے،ڈائریکٹرنیب

جمعرات 24 نومبر 2016 21:09

ملتان۔24 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 نومبر2016ء) ڈائریکٹرنیب ملتان عبدالحفیظ خان نے کہاکہ قومی احتساب بیورو ایک طرف بدعنوانی اورکرپشن کے خاتمے میں مصروف عمل ہے اوردوسری طرف عوام کواس لعنت سے آگاہی اوراس کے تدارک کے لائحہ عمل کوبھی فروغ دے رہاہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ انسداد بدعنوانی منانے کے سلسلے میں نیب ملتان کی طرف سے مختلف تعلیمی اداروں میں انسداد بدعنوانی کے عنوان سے منعقدہ مقابلہ مضمون نویسی کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزیدکہاکہ مضمون نویسی ایک انتہائی موثر فورم ہے جوحقائق کوبہترین اندازمیں پیش کرتاہے۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے نیب ملتان کے ڈپٹی ڈائریکٹرمیڈیا عاصم رضانے کہاکہ مضمون نویسی نے ان مقابلوں میں ملتان کے علاوہ بہاولپوراورڈی جی خان کے طلباء وطالبات شرکت کررہے ہیں۔پہلی تین پوزیشنزحاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو9دسمبر کوسرٹیفکیٹ دینے کی تقریب منعقدکی جائے گی ۔انہوںنے بتایاکہ اسی موضوع پر29نومبر کومصوری کے مقابلہ جات بھی منعقدکئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں